شہری نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ کی تقریب میں 100 کلو وزنی کیک کاٹا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں انسان کتے کی دوستی کی ایک اور مثال سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں شیواپا یلپا مارادی نامی شخص نے اپنے پالتو کتے کی سالگرہ پر پہلے 4 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا اور پھر 100 کلو وزنی کیک کاٹا۔

کتے کی برتھ ڈے پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کتے کو اس کی سالگرہ کے موقع پر مالک نے خصوصی طور پر تیار کیا، اسے ٹوپی پہنا کر کیک کھلایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں